ابنا: پاکستان کے مشیر پٹرولیم عاصم حسین نے کل اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت دباؤ میں ہے اور اسے بچانے کےلئے ہر چیز کرنی پڑے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، ایران گیس منصوبے کی خاطر امریکی پابندیاں برداشت کرنے کو بھی تیار ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ایران کی جانب سے گوادر میں 4 لاکھ بیرل یومیہ گنجائش کی ریفائنری لگانے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں معاہدے پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔
اس سے قبل پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے بھی کہا تھا کہ کوئی بھی طاقت ایران پاکستان گیس منصوبے کو نہیں روک سکتی۔
واضح رہے کہ امریکی دباؤ کے باوجود ایران اور پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ ایران ،پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کا گیارہ مارچ ، باقاعدہ افتتاح ہوگا۔
.......
/169